کامونکی(نمائندہ خصوصی)جی ٹی روڈ پر کھڑے ڈمپرسے کار ٹکرانے کے باعث دو افراد جاںبحق ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے کاشف اورآصف نے رینٹ پر لی گئی کار گوجرانوالہ دینے جارہے تھے ۔ کاشف کو اونگھ آجانے سے اْنکی گاڑی جی ٹی روڈ پاک ٹاؤن یوٹرن کے قریب سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی‘ کاشف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ریسکیو1122کی ٹیم نے آصف نور کو تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال سے تشویشنا ک حالت کے پیش نظر گوندلانوالہ میڈیکل کالج منتقل کیا جہاں پر وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔