فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ گینگ کا سرغنہ پکڑ لیا، تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ٹیم نے جڑانوالہ میں چھاپہ مار کر فنانشل فراڈ گینگ کے مرکزی ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزم عاطف شہزاد کے قبضے سے مختلف بنکوں کے 64 ڈیبٹ کارڈ، دو اے ٹی ایم کارڈ و دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزم فراڈ کر کے مختلف بنکوں سے بھاری رقوم نکلوا کر ملزم عبدالرزاق کے حوالے کرتا تھا۔ ملزموں کے بنک، نادرہ اہلکاروں اور کوریئر کمپنی کے ملازمین سے روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ گینگ بنک صارفین کے ڈوپلیکیٹ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ تیار کرتا، بنک ملازمین سے صارفین کا ذاتی ڈیٹا، اکاؤنٹ کا بیلنس، دستخط کے نمونے، بائیو میٹرک معلومات اور اے ٹی ایم کارڈ حاصل کر کے بنکوں سے رقوم نکلواتے تھے۔ گینگ اب تک بنک صارفین کے کروڑوں روپے نکلوا چکا ہے۔