لاہور (کامرس رپورٹر ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 25-2024ء کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سینتسویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی پانچ ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 8 ارب 47کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے کی۔ جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور کے سفاری زو میں جدید ترین جنگلی حیات کے ہسپتال کے قیام کیلئے 2 ارب 48کروڑ 20لاکھ روپے، وزیر اعلیٰ وائلڈ لائف ریسکیو فورس پروگرام کیلئے 2 ارب 36کروڑ 30لاکھ روپے، پنجاب میں امرسیو وائلڈ لائف تجربے کیلئے 1 ارب 76کروڑ 50لاکھ روپے، صنعتی یونٹس کی ماحولیاتی نگرانی کیلئے 86کروڑ 10لاکھ روپے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے پرانے آلات کی تبدیلی کیلئے 1 ارب روپے شامل ہیں۔