پنجاب: 28 افسروں کی گریڈ  19 میں ترقی‘ تبادلے 

Oct 16, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے 28 افسروںکی گریڈ19 میں ترقی اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ محمد فیصل عطاء ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکویڈیشن کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکویڈیشن تعینات کر دیا ہے۔ حسین بہادر علی شاہ  ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی آفس، توصیف دلشاد کھٹانہ  ایڈیشنل سیکرٹری  لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی  ہے۔ محسن بلال ایڈیشنل دائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کوگریڈ 19 میں ترقی دے کرایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) محکمہ خوراک تعینات کر دیا ہے۔ شفیق احمد ڈوگر ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) ساہیوال کو 36ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کی غرض سے افسر بکار خاص بنا دیا۔ تقرری کے منتظر ڈاکٹر صفدر حسین کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) ساہیوال تعینات کر دیا ہے۔ خالد محمود گیلانی ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) ساہیوال سے  ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) ساہیوال کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لیں ہیں۔ اویس نواز  ایڈیشنل سیکرٹری (کلچر) اطلاعات پنجاب کوگریڈ 19 میں ترقی دے کر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عبد الرزاق ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کوگریڈ 19 میں ترقی دے کرڈائریکٹر فنانس پنجاب کریکلم  اینڈ ٹیکسٹ  بک بورڈ اتھارٹی  لگا دیا ہے۔ محمد سلیم ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) انفارمیشن اینڈ کلچر اور فرحت حسین فاروق  ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کوگریڈ 19 میں ترقی دے کر  کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ غلام یسین ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کوگریڈ 19 میں ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوابدید پر موجودمحمد سجاد گوندل کو گریڈ 19میں ترقی دے کر ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب، لاہور لگا دیا ۔محمد شہزاد ایڈیشنل سیکرٹری (ریگولیشنز) ایس اینڈ جی اے ڈی کو گریڈ 19میں ترقی دے کر  وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔مس نائلہ طیب ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹر جنرل قائد اعظم  اکیڈیمی فار وویجوکیشنل ڈویلپمنٹ کو گریڈ 19میں ترقی دے کر  وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔طارق خان نیازی پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اکیڈیمی، بورڈ آف ریونیوکو گریڈ 19میں ترقی دے کر سیکرٹری پنجاب کمشن آن سٹیٹس آف ویمن پنجاب تعینات کر دیاطارق خان نیازی گریڈ19 میں ایکچولائزڈ کرنے کے بعد  از سر نو پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اکیڈیمی بورڈ آف ریونیوکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔محمد نواز گوندل ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو اورمحمد اسلم شاہد ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) پبلک پراسیکیوشن کو گریڈ 19میں ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ عطاء الحق  ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، معین احمدڈائریکٹر اکیڈیمک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کو گریڈ 19میں ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔ محمد وسیم عباس ڈائریکٹر (ایڈمن)  پنجاب فرانزک سائنس اکیڈیمی  کو گریڈ 19میں ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔محمد ارشادڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو گریڈ 19میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن  تعینات کردیا۔تقرری کے منتظرمحمد فاروق حیدرکو گریڈ 19میں ترقی دے کرڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن تعینات کر دیا۔ مس بشری نسرین چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اورمحمد اختر مندھیرا ایڈیشنل سیکرٹری  پی اینڈ ڈی کو گریڈ 19میں ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔قاضی اعجاز احمد ایڈیشنل سیکرٹری انرجی، سیف اللہ خان ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اورمحمد حنیف ڈائریکٹر (ایڈمن) پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ ہاؤسنگ فاؤنڈیشنل کو گریڈ 19میں ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں