لاہور (نامہ نگار) لاہور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعہ کے بارے میں ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ واقعہ کے متعلق اگر کسی شہری کے پاس کوئی بھی انفارمیشن ہے تو ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو مطلع کریں۔ شہری 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ غیر مصدقہ واقعہ کے متعلق ہر پہلو کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ قانون و انصاف کی بالادستی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔