شنگھائی تنظیم کا اجلاس خطے میں نئی تاریخ رقم کرے گا: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس خطے میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ سے مثالی ہے ،11سال بعد چینی وزیراعظم لی کیانگ کا پاکستان آنا حکومت کی مربوط خارجہ پالیسی کا ثمر ہے، چینی قیادت کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں اوراقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جو ملکی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے پاکستان پر اعتماد کرنے پر پوری قوم تہہ دل سے مشکور ہے۔ اس اجلاس سے اقتصادی ترقی، استحکام اور علاقائی ترقی کو فروغ ملے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا کر، پاکستان علاقائی معاملات میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن