اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت اطلاعات و نشریات نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے نغمہ جاری کر دیا۔ نغمے میں پاکستان کے رنگا رنگ ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی روایت کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے۔ نغمے کی عکس بندی میں پاکستان کے خوبصورت مقامات، تاریخی و اہم عمارتیں اور متنوع ثقافت کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کے نامور گلوکار عمیر جسوال کی آواز میں نغمہ ’’خوش آمدید‘‘ کے بول میں پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور ایس سی او سربراہان مملکت کو خوش آمدید کہنے کا جذبہ سمویا ہے۔