اسرائیل 30 روز میں غزہ میں صورتحال بہتر بنائے ورنہ فوجی امداد روک دی جائے گی، امریکہ 

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ  نے غزہ میں امداد کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اسرائیل کو 30 روز کا وقت دیدیا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو خط میں غزہ میں امداد کی صورتحال بہتر نہ بنانے پر امریکی فوجی امداد روکنے سے خبردار کر دیا۔خط میں کہا گیا ہے  امریکہ کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش ہے، غزہ کی انسانی صورتحال میں بہتری کیلئے اسرائیلی حکومت کے فوری اقدامات چاہتے ہیں۔امریکی فوجی امداد کی تعطلی سے بچنے کیلئے اسرائیل غزہ میں انسانی امدادی صورتحال کو 30 روز میں بہتر بنائے۔

ای پیپر دی نیشن