سرکلر ڈیٹ بڑھنے پر عالمی بنک کے تحفظات 

Oct 16, 2024

اسلام آباددکی (این این آئی) عالمی بینک نے پاکستان کے پاور سیکٹرکے سرکلرڈیٹ میں اضافے پر تحفظات کا اظہارکردیا۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 سال کے دوران پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 1241ارب روپے کا اضافہ ہوا۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان کے پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ مالی سال 2018 میں 1152 روپے تھا جو مالی سال 2024 ء گمیں بڑھ کر 2393  ارب روپے پر پہنچ گیا۔عالمی بینک نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی، بجلی شعبے کا خسارہ، مہنگی بجلی کی پیداوار، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نقصانات اور بجلی بلوں کی عدم ریکوری سمیت دیگر وجوہات کو پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی وجوہات قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں