ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے لٹر مہنگا ‘ پٹرول کی قیمت برقرار 

Oct 16, 2024

اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور پٹرول کی قیمت برقرار رکھی۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5  روپے لٹر اضافہ کر دیا گیا اور نئی قیمت  251 روپے 29 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے لٹر پر برقرار ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق  ہوگیا ہے ۔

مزیدخبریں