پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوآرڈینیٹرپاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز، برطانیہ میں مقیم بیرسٹر امجد ملک کوپنجاب اوورسیز کمیشن کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا، بیرسٹر امجد ملک نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے دور میں بطور وائس چیئرمین او پی سی خدمات سر انجام دیں جبکہ انہوں نے او پی سی کے مسودے کو قانون کی شکل دے کر پنجاب اسمبلی سے بھی منظور کرا یا۔انہوں نے بینظیر بھٹواور میاں نواز شریف کے درمیان چارٹرڈ اآف ڈیموکریسی بھی تحریر کیا۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے ہمراہ سال 2000میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا بہترین وکیل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ‘بیرسٹر امجد ملک کا پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر ہونا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خوش آئند ہے ، بیرسٹر امجد ملک کو جب بھی کوئی حکومتی عہدہ ملا ، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو خصوصی اہمیت دی اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے سرپرست اعلٰی سردار ظہور اقبال اور صدر یوتھ ونگ فرانس اصغر خان نے کیا۔