کلر سیداں(نامہ نگار)خالد مسعود ولد فضل حسین نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں اور شاہین ہائیر سیکنڈری سکول کلر سیداں میں بطور ایڈمن آفیسر کام کرتا ہوں۔ چوکیدار حبیب الرحمان کے ہمراہ موجود تھا کہ اسی اثنا میں علی رضا مسلح پسٹل 30 بور اور دو نامعلوم اس کے بھائی مسلح کلہاڑیوں کے اور ٹریکٹر ڈرائیور نامعلوم سکول کی دیوار توڑ کر سکول میں داخل ہو ئے اور علی رضا نے آتے ہی ہوائی فائرنگ و خوف و ہراس پھیلانا شروع کر دیااور دھمکی دی کہ اگر کوئی آگے بڑھا تو جان سے مار دیں گے اور ٹریکٹر ڈرائیور سے کہا کہ ہل چلائو اور سکول کا گرائونڈ پر ہل چلا کر گرائونڈ کا نقصان کر دیا۔
سکول کی دیوار توڑنے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج
Oct 16, 2024