دیہی عورت کاعالمی دن،پودا کے زیر اہتمام چکوال میں سیمینار

 چکوال(شفیق ملک)دیہی عورت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے 70 اضلاع میں دیہی خواتین رہنماؤں نے 15 اکتوبر کو دنیا بھر میں منائے جانے والے دیہی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سیمینارز اور پریس کانفرنسز منعقد کیں چکوال میں غیرسرکاری تنظیم پودا کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دیہی خواتین اور سول سوساٹی کے افراد شریک ہو ے ۔اس موقع  پر تنظیم پودا  کی ڈائریکٹر ناہیدہ عباسی  نے حکومت سے مطالبہ کیا  کہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستان  میں بھی اس دن کو دیہی خواتین کے قومی دن کے طور پر ہر سال سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔دیہی خواتین رہنماں نیادارہ(PODA)کے  دیہی عورت اتحاد کے پلیٹ فارم سے اپنے مطالبات  حکومت، عدلیہ، سیاسی رہنماؤں، اور صنعت کاروں کو پیش کیے  اور ان کی توجہ اپنے حقوق اور ترقی کے معا ملا ت کی طرف دلائی تاکہ ملک کی 50 فیصد بادی بھی تر قی کر سکے۔ اس موقع پر دیہی خواتین کی نمائندہ فرزانہ اشرف دیہی خواتین اتحاد کی منیجرنے ضلع چکوال میں بھی صنفی مساوات کے فروغ اور سیاسی شراکت کے لئے ہر ضلع کی سطح پر فیصلہ سازی کے ادارے مثلا مصالحتی کمیٹیوں ،بچوں اور خواتین کے تحفظ اور ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن