فتح جنگ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا کا فتح جنگ کیلئے تحفہ فتح جنگ شہر سے ملحقہ کھوڑ روڈ پر سی پیک ڈھوک سیداں انٹر چینج تک اور کوہاٹ روڈ، اٹک روڈ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کردئیے متذکرہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے روزمرہ سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات او رحادثات روز کا معمول تھے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ اور تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس اہم مسئلہ پر دلوائی جس پر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی مرمتی فنڈز سے دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرا شاہ اور تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی زیر نگرانی موقع پر کام شروع کروادیا متذکرہ شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کی نگرانی کیلئے تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کو ذمہ دارہ سونپی گئی انہوں نے گزشتہ روز فتح جنگ کھوڑ روڈپر تعمیر ومرمت کے کام کا موقع پر جاکر جائزہ لیا اور تعمیر ومرمت کرنے والے ٹھیکیداراور انکے عملیکو سخت ہدایات دیں کہ تعمیر ومرمت کے کام میں ناقص میٹریل کے استعمال سے اجتناب کیا جائے اس میں کوتاہی کسی صورت بھی قبول نہیں اور نہ ہی اس پر سمجھوتہ کیا جاسکتا چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا نے ذاتی دلچسپی سے کھوڑ روڈ کی تعمیر ومرمت کیلے فنڈز جاری کیے ھیں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس سڑک کی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنانے کیلے تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ھے تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے حکومت کی طرف سے لگائے گئے سبزی فروٹ بازار کا بھی دورہ کیا اور قیمتوں اور صفائی ستھرائی کے معیار کو چیک کیا جو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صاف ستھرا پنجاب کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے عوامی رائے کے مطابق اگر پورے پنجاب میں اس طرح کی نگرانی اور تعمیراتی کام شروع کیے گئے تو بہت جلد صاف ستھرا پنجاب عملی شکل میں سامنے آئے گا۔