مری (نامہ نگار خصوصی) کوٹلی ستیاں کے گورنمنٹ ہائی سکول مکڑیل وگہل جسے دو دن پہلے ایک این جی او کے حوالے کیا گیا تھا وہ سکول منگل کے روز بھی بند رہا ۔اس صورت حال میں علاقہ کے اہلیان علاقہ اور طلباء کے والدین میں سخت عدم اعتماد کی فضاء پائی جا ری رہی ہے ۔عوام کے مطابق اساتذہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ این جی اوز مدان چھوڑ کر بھاگ رہی ہیں جس سے مستقبل کے مہمار بچوں کی پڑھائی تباہ ہو رہی ہے ۔ یاد رے کہ این جی او نے سکول کے لیئے جانے کے دوسرے ہی دن سکول پر تالا لگا دیا۔ اب سکول بند پڑا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔علاقہ کی عام اور بچوں کے والدین نے سکولوں کو نجی تعویل میں دینے کی سختی سے مخالفت کی ہے ۔