مال روڈ پر  مبینہ تجاوزات کو ختم کیئے جانے کے باوجود آئے روز آپریشن 

  مری (نامہ نگار خصوصی)مال روڈ پر  مبینہ تجاوزا ت کو ختم کیئے جانے کے باوجود آئے روز وہاں انتظا میہ کی جانب سے نشانات لائے جا رہے ہیں جس سے مال روڈ کے کاروباری حلقے سخت تذبذب اور پر یشا نی کا شکار ہیں ۔یہ حلقے جو  کئی روز سے مال روڈ کی اکھاڑ پچھاڑ پر شدید مالی اور زہنی بحران کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ مری کی راشی اور بد عنوان انتظا میہ اب نئے نشان لگا کر انہیں بھی شائد ’’مک مکاء‘‘ کیلئے مجبور کرے گی ۔ایسے میں ان حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب مری میں عائد تعمیرات پر پابندی کے باوجود  ان ہی لوگوں کی ایماء اور سرپرستی میں غیر قا نو نی تعمیرات جاری ہیں جبکہ مال روڈ پر از خود ان کی جا  نب سے اپنی ہی املاک کو توڑے جانے کے باوجود بھی انتظامیہ تاجروں اور ایسی املاک کے مالکان کو محض اس لئے  پریشان کر رہی ہے کیونکہ ان کو کسی بھی وقت متوقع حکومت جو پی ٹی آئی کی بھی ہو سکتی ہے اس کی آشیر باد حاصل ہے ۔مال روڈ کے تاجر طبقہ نے شدید الفاظ میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن