کھنڈہ (نامہ نگار)پا کستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد عزیز ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور ن لیگ لازم و ملزوم ہیں قائد میاں محمد نوازشر یف,وزیر اعظم میاں شہبازشریف اور وزیر اعلی مریم نوازعوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہیں اٹک میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایم این اے ملک سہیل کمڑیال,سردار افتخار احمد خان اور چوہدری شیر علی خان شبانہ روز محنت کررہے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں وہ گزشتہ روز یہاں,,نوائے وقت ,,سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اعلی قیادت وفاق و پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی نگرانی کررہی ہے جس سے عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے میں بڑی مدد مل رہی ہے ن لیگ جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے موجودہ حکومت کی ملک کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کی کامیاب جدوجہد کے باعث اب ملکی معیشت روزبروز مستحکم ہورہی ہے اور عام آدمی کے مسائل کم ہورہے ہیں۔
ملک و قوم کی ترقی اور ن لیگ لازم و ملزوم ہیں،عابد عزیز ایڈوکیٹ
Oct 16, 2024