یس سی او اجلاس، اسلام آباد،راولپنڈی سے کثیر تعداد میں سیاح مری پہنچ گئے

Oct 16, 2024

  مری(نمائندہ خصوصی)شنگھائی تعاون تنظیم اجلا س،ٹریفک کی بندش کے باعث اسلام آباد اوررا و لپنڈی سے کثیر تعداد میں سیاح مری پہنچ گئے اوریہا ں کے دلکش نظاروں،خنک موسم اوردلفریب نظار و ں سے لطف ہوتے رہے،مال روڈ،کشمیرپو ائنٹ ،پنڈی پوائنٹ،بھوربن اورگلیات کے سیاحتی مراکز پر سیاحوں کارش دیکھاجارہا ہے،مری اورگلیات کاموسم ان دنوں خوبصورت ہوگیا ہے سورج اپنی پو ری آب وتاب سے طلوع ہوکر دن بھر گرم دھوپ بکھیرتا ہے جبکہ سورج غروب ہوتے ہی سردی کی شد ت میں اضافہ ہوجاتا ہے،سردی سے بچنے کیلئے سیاحوں اورمقامی لوگوں نے گرم کپڑوں،جیکٹو ں،چا ئے،کافی اورڈرائی فروٹ کااستعمال کررہے ہیں، سیاح فیملیاں پتریاٹہ چیئرلفٹ کی بندش سے مایوس لوٹ رہے ہیں،ٹور ازم انتظامیہ نے چیئرلفٹ اورکیبل کار کی مرمت کیلئے 10 سے 13 اکتوبرتک پتریاٹہ ریزارٹ کو بندرکھنے کااعلان کیاتھا لیکن تاحال آپریشنل نہ کیاجاسکا۔

مزیدخبریں