کلر سیداں(نامہ نگار)کلرسیداں کے بازار چوک چورائے گلیاں محلے پیشہ ور بھکاریوں سے اٹ گئے ملک بھر کے بھکاریوں نے کلرسیداں میں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں کمسن بچوں سے لے دوشیز اں سمیت خواتین اور معمر افراد تمام علاقوں میں بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں اپ کسی بھی دکان میں خریداری کے لیئے داخل ہوں اپ کے پیچھے پیچھے بھکاری بھی اندر داخل ہوکر ہاتھ پھیلا دیتے ہیں اپ کسی ہوٹل میں جائیں کھاتے وقت بھکاری بھیک مانگتے پہنچ جائیں گے اپ کسی فاسٹ فوڈ یا بیکری میں داخل ہوں اپ کچھ بھی تناول کرنے کی کوشش کریں بھکاریوں کے ہاتھ اپ کے سامنے آ جائیں گے کلرسیداں میں گاہکوں کے برابر برابر بھکاری بھی ہیں جنہوں نے صورتحال کو انتہائی مخدوش بنا رکھا ہے محنت کش روزذنہ مشقت کے بعد بمشکل ہزار ڈیڑھ ہزار کماتا ہے مگر بھکاری صرف ہاتھ پھیلا کر روزانہ تین سے چار روپے کما کر جب گھروں کو لوٹتے ہیں تو راستے میں انے والی دوکانوں سے دو کیلے کبھی دو سیب کسی سے دو ٹینڈے کسی سے دو شلغم کہہ کر سبزی فروٹ بھی حاصل کر لیتے ہیں عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے اس بابت قانون سازی پر عملدرامد کا مطالبہ کیا ہے۔
کلرسیداں کے بازار چوک چورائے گلیاں محلے پیشہ ور بھکاریوں سے اٹ گئے
Oct 16, 2024