طلبہ مثبت مباحثہ اور مطالعہ کی عادت ڈالیں، پروفیسر طاہر نعیم ملک

Oct 16, 2024

  تلہ گنگ ( نامہ نگار ) معروف تجزیہ نگار، ماہر تعلیم پروفیسر طاہر نعیم ملک نے تلہ گنگ میں اورینٹ کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنے اندر فکری سوچ پیدا کریں مثبت مباحثہ اور مطالعہ کی عادت ڈالیں موبائل سکرین کے وقت کو محدود کریں اور اس کے استعمال کا وقت مقرر کریں انہوں نے اورینٹ کالج تلہ گنگ کے اسٹاف اور طالبات کو شاندار امتحانی کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے کہا اس ادارے نے جس طرح تعلیم کے شعبہ میں اپنی خدمات پیش کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔طالبات کو وسیع النظر اور بالغ النظر کیا جا رہا ہے۔ یہ ادارہ قرآن، سائنس، ادب، آرٹس، سپورٹس، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے تمام شعبہ جات کو بڑے متو ازن طریقے سے آگے لے بڑھ رہا ہے۔  انہوں نے کہا سٹوڈنٹس نے بورڈ میں اور پنجاب یونیورسٹی میں پوزیشن حاصل کر کے جہاں اپنے ادارے اور والدین کا نام روشن کیا وہاں ضلع تلہ گنگ کا نام بھی پورے پنڈی ڈویژن میں روشن ہوا۔آخر میں پروفیسر طاہر نعیم ملک نے میتھ اور فزکس کے شعبہ جات میں پنجاب یونیورسٹی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبات کو پچاس، پچاس ہزار روپے کا نقد انعام دیا۔

مزیدخبریں