جے یو آئی ضلع اٹک کی نو منتخب مجلس عاملہ کا افتتاحی اجلاس آج طلب

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)جے یو آئی ضلع اٹک کے امیر قاری محمد ابراہیم نے جے یو ائی ضلع اٹک کی نو منتخب مجلس عاملہ کا افتتاحی اجلاس آج بروز بدھ بعد نماز ظہر جامعہ علوم شرعیہ مسجد لوہاراں اٹک شہر  میں ضلعی سرپرست مولانا شیر زمان کی میزبانی میں طلب کیا ہے اس اجلاس میں تمام نو منتخب ضلعی عہدیداران  شریک ہوں گے جے یو آئی ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد عبداللہ کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ جے یو  آئی ضلع اٹک کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کے کوارڈینیٹر مولانا محمد مسعود اختر ضیاء اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات مفتی یاسر زمان نے کہا ہے کہ ضلعی امیر قاری محمد ابراہیم کی زیر صدارت اس اجلاس میں ضلع بھر میں جے یو آئی کے مشن کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن