ایڈیشنل سیشن جج چکول جہانگیر علی گوندل کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ 

Oct 16, 2024

 جہلم(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چکوال جہانگیر علی گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے انتظامات چیک کرنے اور قیدیوں کے مسائل جاننے کیلیے خصو صی دورہ کیا انہوں نے جیل کے قیدیوں سے ملاقا تیں کیں تمام بارکوں میں قیدیوں کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا قیدیوں کے کھانے رہائش میڈیکل اور صفائی کا معائنہ کیا اور جیل سپرٹینڈنٹ حسن مجتبی اور انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہنے کو تو یہ جیل ہے لیکن یہاں تمام قیدیوں کو گھر جیسی سہولیات اور ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں