شیخ جمیل ایک باصول تاجر،کاروباری شخصیت تھے ،چوہدری ریاض

 گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان شہر کے معروف تاجر شیخ محمد جمیل ایک باصول تاجر اور کاروباری شخصیت تھے ان کی وفات سے ایک با اصول شہری سے محروم ہو گئے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بیٹے شیخ احسن جمیل سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد ریاض کے فرزندچوہدری خرم زمان بھی موجود تھے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی اور ان کی شخصیت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا چوہدری خرم زمان نے کہا کہ شیخ جمیل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن