اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن و صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو پاکستان کیلئے معاشی لحاظ سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس معاشی بحالی ،علاقائی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے کا اہم موقع ہے،ایس سی او اجلاس کا انعقاد پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ پاکستان معاشی سفارتکاری کے ذریعے دیگر ممالک کیساتھ تجارت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں ہونے والا اجلاس ہمارے معاشی مستقبل کیلئے بہت اہم ثابت ہوگا،پاکستان خلیجی مما لک سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی موز وں ملک ہے وہاں کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جنہیں پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔چین ، روس سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی آمد پاکستان پر عالمی دنیا کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ایس سی او رکن ممالک کو اجلاس کے دوران اقتصادی روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔