مختلف محکموں میں کرپشن کی شکایات ہیں،اعجاز جنجوعہ

 جہلم(نامہ نگار)مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے صدر حافظ اعجاز جنجوعہ نے دیگر تنظیمی عہدیداران کے ہمرا پبلک سیکرٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے اپنی قبضہ مافیا کی کاروائیوں پر پردہ ڈالنے کیلیے ڈپٹی کمشنر جہلم کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کا جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جو بینقاب ہوچکا ہے انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ مال اور پولیس سمیت دیگر محکموں میں کرپشن کی شکایات موصول ہو رہی ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او ناصر باجوہ بہترین فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنے ماتحتوں کے خلاف میرٹ پر کاروائیاں کر رہیے ہیں عوام کو اپنے نمائندوں سے بھی شکایات ہیں ہمارا ضلع جہلم کی عوام کو پیغام ہے کہ وہ اپنے مسائل کو انتظامیہ اور اعلی حکام تک پہنچانے کیلیے ن لیگ کے ضلعی پبلک سیکرٹریٹ تشریف لائیں حافظ اعجاز جنجوعہ نے مذید کہا کہ جہلم پنڈدادنخان ڈیول کیرج وے کو سنگل روڈ بنانے کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں ایک سائیڈ بنے گی پھر دوسری سائیڈ مکمل کی جائے گی فواد چوہدری نے سیاسی مفاد کیلیے بغیر فنڈز جاری کروائے اپنے آخری دنوں میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا تھا اگر وہ سڑک کے کام سے مخلص ہوتے تو تمام فنڈز جاری کروا دیتے ۔

ای پیپر دی نیشن