کانٹا سسٹم پورے ملک میں یکساں نافذتہ کرکے نا انصافی کی گئی : شفاقت خان  حاجی رفیق 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حاجی شفاقت خان چیئرمین نیواتحادٹرانسپورٹ یونین ٹیکسلا،حاجیرفیق خان چیئرمین فرینڈیونین ٹیکسلا،ملک نثارحسین اعو ان مرکزی صدرآل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ،حاجی جمشیداختراعوان صدرگڈ ز ٹرا نسپورٹ ٹیکسلا،جمیل عباسی جنرل سیکرٹری ڈمپریونین اسلام آباد نے کہاہے کہ این ایچ اے حکام کی جانب سے وزن کی پڑتال کے مراکز(کانٹاسسٹم)کوپورے ملک میں یکسا ں طو رپرنافذنہ کرکے ٹرانسپورٹرزکے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے ہمارے مطالبات جن میں حکومت پاکستان کے منظورشدہ این ایچ اے سیفٹی آرڈینینس 2000 اورموٹروہیکل آرڈنینس کوپور ے پاکستان میںنافذکرنے کامطالبہ بھی شامل تھا پرابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں کیاجاسکا اوریکطرفہ فیصلہ کرکے من مانی کاروائی کے تحت ملاںمنصو را ٹک سے لے کرسنگجانی مارگلہ ٹیکسلاتک کے علاقہ کو پو راپاکستان ظا ہرکیا جارہاہے جوکہ سراسرزیادتی او رظلم ہے ہم نے بڑے صبروتحمل اورتدبرکے ساتھ این ایچ ا ے حکام اوردیگرذمہ دارحکام تک اپنے جائز مسا ئل کے حل کیلئے قانون کی حدودمیںرہتے ہوئے ٹر انسپورٹرزپرہونے والے مظالم کے ازالہ کیلئے اپنی آوازپہنچائی لیکن کسی بھی پلیٹ فارم پرہماری کوئی داد رسی نہ کی گئی ہے،بلکہ مرحلہ وارٹرانسپورٹرزکامعاشی قتل عام کرنے کی کوششوںپرعمل درآمدکیاجارہاہے ،ا نہو ںنے کہاکہ ہم تنگ آکراورمجبورہوکریہ فیصلہ کرنے پرمجبورہوئے ہیں،کہ ہمارے مطالبات پورے نہ کیئے گئے تو21اکتوبرسے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی جائے گی،ٹرانسپورٹ یونین کی ایکشن کمیٹی کے متذکرہ بالاعہدیداروںکے اس اعلان سے ٹرا نسپورٹ برادری میںخوشی ومسرت کی لہردوڑگئی ہے ، ان کاکہناہے کہ این ایچ اے والے ہمارے ساتھ بہت بڑی زیادتی کررہے ہیں،اورہماری کسی جائزبا ت پربھی کوئی عمل نہیںکیاجارہا،بھاری جرمانے کر نے کے ساتھ ساتھ ٹول پلازوںپربھی وصولی کی فیسیںناجائزطریقے سے بڑھادی گئی ہیں،ہم اپنی یونین کے عہدیداروںکے ساتھ ہیں،اورجوبھی فیصلہ متحدہ ٹرانسپورٹ یونین کے پلیٹ فارم سے کیاگیاہے،ہم اس کی مکمل تائیدوحمایت کرتے ہوئے مکمل پابندی کااعلان کرتے ہیں،اس موقع پرلالہ نجف خان،ولی خان،ملک بلال گجر،ملک یاسرمحمودگجر،ثاقب راجپوت،ملک فیصل،کے علاوہ ٹرانسپورٹرزکی کثیرتعدادموجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن