زیرتربیت اے ایس پیز کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ 

Oct 16, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیرتربیت اے ایس پیز کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے زیر تربیت اے ایس پیز کو کمیونٹی پولیسنگ اور امن و امان کے قیام کے ذریعے مثبت معاشرے کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا،سینئر پولیس افسران نے وفد کو اسلام آباد پولیس کی ورکنگ ،سکیورٹی اور مختلف امور پر بریفنگ دی گئی،وفد کو پولیس لائنز میں مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا،جن میں مختلف دفاتر ،کوارٹر گارڈ ،روزنامچہ ،کوت ،متفرق سٹور ،وردی گودام اور فائرنگ رینج وغیرہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں