صحت مند کھانے کو ترجیح دیں،مسعود الرحمان کیانی

Oct 16, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)خوراک کے عالمی دن کے موقع پر پناہ کے صدر میجر جنرل مسعود الرحمان کیانی، جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن اورجی ایچ اے آئی کے کنٹری کوآرڈی نیٹر منور حسین نے صحت مند خوراک تک رسائی کے لیے حکومت کے اہم کردار پر زور دیا، انہوں نے صحت کے خطرناک اعدادوشمار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ''پاکستان کو صحت کے بحران کا سامنا ہے،صحت مند کھانے کے انتخاب کو اپنانے کی ضرورت ہے ہمیں گھر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے،پکا ہوا کھانا، نمک، چینی اور تیل کا استعمال کم کریں، میٹھے مشروبات پر پانی کا انتخاب کریں، اورتازہ، غیر پروسس شدہ کھانوں کو ترجیح دیں، گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس میں اضافے سمیت فیصلہ کن اقدام کرے اور تمام مصنوعات پر فرنٹ آف پیک انتباہی لیبل متعارف کیے جائیں،یہ اقدامات عالمی سطح پر موثر ثابت ہوئے ہیں اور غیر صحت بخش اشیا کے استعمال کو کم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

مزیدخبریں