راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گلوبل ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی چیئرپرسن مریم ادریس نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے، ستائیس سال بعد اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد بڑی کامیابی ہے،گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں اس وقت ایس سی او اجلاس جہاں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا وہیں مختلف ممالک کے سربراہان اور وفود کی آمد سے سفارتی فوائد حاصل ہوں گے، خطے میں تعلقات کے فروغ اور وسعت دینے کے حوالے سے بہت مفید ہے۔