لنک روڈ کے شولڈرز کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہو سکی

Oct 16, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چہان چکری روڈ سے اڈیالہ روڈ چونترہ پل تک تعمیر ہونیوالی لنک روڈ کے شولڈرز کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہو سکی، شولڈرز چھوڑ دیئے جانے سے بعض مقامات پر کراسنگ بھی مشکل ہے جبکہ سڑک بھی کناروں سے ٹوٹنا شروع ہو گئی ہے، اہلیان علاقہ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور تمام سڑکوں کے ساتھ کم از کم تین فٹ کنکریٹ شولڈرز تعمیر کرانے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں