جامعہ دارالسلام سرائے خربوزہ میں دستار فضیلت و محفل حسن قرا ت

اسلام آباد(خبرنگار)جامعہ دارالسلام سرائے خربوزہ میں القرآن ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام تقریب دستار فضیلت و محفل حسن قراء ت منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خالد محمود اعوان  نے کی، جبکہ معروف اور عالمی شہرت یافتہ قراء کرام نے خصوصی طورپرشرکت کی۔ مدینہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اور مکہ المکرمہ میں عالمی مقابلہ قراء ت میں ایوارڈ حاصل کرنے والے قاری عطاء الرحمن عابد نے حفاظ کرام کو آخری سبق پڑھایا ۔ قاری محمد ابراہیم کاسی، جو کوئٹہ سے تشریف لائے، قاری عبد السلام عزیزی نے مختلف لہجوں میں تلاوت کر کے سماں باندھ دیا۔جامعہ دارالسلام کے چیئرمین اور فیصل مسجد اسلام آباد کے امام ڈاکٹر قاری محمد ضیاء الرحمن نے ادارے کا تعارف کروایا۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...