سردار سلیم حیدر خان عوامی گورنر ہیں ، ملک حاشر ڈھرنال

فتح جنگ (نامہ نگار)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما ملک حاشر ڈھرنال نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عوامی گورنر ہے وہ پنجاب میں میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں عوامی حقوق کا مفاد کے تحفظ کیلئے بھر پو ر آواز اٹھا رہے ہیں حکومت پنجاب ان کی ہدایات پر عمل کرنے کی بجائے ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے انھو ں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے صاحبزادے سردار فیضان حیدر خان چوبیس گھنٹے اپنے حلقے میں موجود رہتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں وہ نوجوان با صلاحیت اور اعلی تعلیم یافتہ سیاستدان ہیں اپنے والد گورنر پنجاب کے عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھارہے ہیں حلقہ این اے 50سے آنے والی الیکشن میں قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حلقے کی تعمیر وترقی کیلئے بے شمار خدمات ہیں ان شا اللہ آئندہ الیکشن میں سردار فیضان حیدر خان قومی اسمبلی کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے  ۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...