کھنڈہ ، انسانی جان بچانے والی ادویات ناپید ،عوام پر یشان 

Oct 16, 2024

کھنڈہ (نامہ نگار)علاقہ میں انسانی جان بچانے والی ادویات ناپید،انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں شوگر کے مریض انسولین کے حصول کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں دھکے کھانے پر مجبور جہاں انہیں انسولین ختم ہونے کی نوید سنائی جاتی ہے جن فارمیسیوں پر انسولین دستیاب ہے وہ من مانے ریٹ پر انسولین فروخت کرتے ہیں اکثر جان بچانے والی ادویات بھی بلیک میں فروخت کی جاتی ہیں رہی سہی کسر ڈاکٹر صاحبان پوری کردیتے ہیں جو ادویات مارکیٹ میں شارٹ ہوتی ہیں اور انہیں نسخہ لکھنے پر بھاری کمیشن دی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا مشکل کررکھا ہے اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور عدم دستیابی نے ناک میں دم کررکھا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں