فاطمہ معصومہ قم کی وفات کی مناسبت سے یوم عزا ء عقیدت واحترام کیساتھ منایاجائیگا

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائدملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے قائم کردہ کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ قم  بنت حضرت امام موسی کاظم کی وفات کی مناسبت سے بدھ کویوم عزا مذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کیساتھ منایاجائیگا۔اس موقع پر مذہبی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیر اہتمام امام بارگاہوں اورعزاخانوں میں مجالس عزا ہوں گی،خواتین کی مجالس میں تابوت حضرت معصومہ قم    برآمدکیے جائیں گے۔ٹی این ایف جے کی مرکزی یوم عزاکمیٹی کی کنوینرسیدہ لوا زینب کاظمی نے آج مرکزی دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی یوم عزا کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن