غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد، 6ملزمان گرفتار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 06 ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد کرلئے گوجر خان پولیس نے ملزم شاہد اقبال سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم آفتاب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم عثمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم زبیر سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ملزم نوید مجید سے 30 لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم امجد سے 10 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

ای پیپر دی نیشن