تھانہ سنبل کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن 

Oct 16, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارالحکومت میں سری نگر ہائی وے کے اطراف علاقے میں صدر زون پولیس کی ٹیموں نے تھانہ سنبل کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا ایس پی صدر زون کی سپرویژن میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیاسرچ آپریشن میں لیڈی پولیس فورس نے بھی حصہ لیا آپریشن سے قبل ایس پی صدر زون نے نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی سرچ آپریشن کے دوران, 190مشکوک افراد،140 گھرانے، دکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز  کو چیک کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 86موٹر سائیکل اور 30گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن 30 مشتبہ افراد کو تھانہ شفٹ کیا گیا ،10 افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی، سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں عوام الناس کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں