تین مسلح ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، زیورات، موبائل فون چھین کر فرار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں ڈکیتی. چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، 8 موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تھانہ سنبل کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا ڈاکوئوں نے گھر سے نقدی، زیورات، موبائل فون چھینے اور فرار ہوگئے تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو گھروں کے تالے توڑکر نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فون ، ایل سی ڈی ، قیمتی سوٹ چوری کرلئے گئے تھانہ نون کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، قیمتی گھریلو سامان چوری کرلئے گئے تھانہ سنگجانی کے علاقہ سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا تھانہ کھنہ کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ ترنول کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ آبپارہ کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کورال کے علاقے سے شہری کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کھنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ مارگلہ کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...