راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعا ت حامد حسین عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے،ایس سی او پلیٹ فارم سے پاکستان کو تجارت، سرمایہ کاری، اور توانائی کے شعبے میں نئے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں، خاص طور پر چین اور روس جیسے بڑے ممالک کے ساتھ تعاون کے راستے کھل سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ اجلاس کی میزبانی سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت اور اہمیت میں اضافہ ہوگا، اور یہ دوسرے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔عالمی سطح پر مثبت تاثر پاکستان کی طرف سے ایک کامیاب میزبانی عالمی سطح پر اس کا مثبت تاثر قائم کر سکتی ہے، جس سے بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک کے ساتھ اس کی شراکت داری کو فروغ مل سکتا ہے۔اجلاس کی میزبانی سے پاکستان کو سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور عالمی سطح پر اپنے موقف کو مضبوط کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔
ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اہم سفارتی کامیابی ہے،حامد عباسی
Oct 16, 2024