راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 50 روز کے دوران 953 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ 7807 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،قانون کی خلاف ورزی پر 84 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 668 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں
50 روز کے دوران953 ان فٹ گاڑیاں بند، 7807 کے چالان
Oct 16, 2024