راولپنڈی ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85افراد میں ڈینگی کی تصدیق

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی،رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد2908 تک پہنچ گئی جبکہ 222 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ضلعی محکمہ صحت نے 5مقامات چک جلال دین، گلستان کالونی، کوٹھہ کلاں، ڈھوک منشی اور شکریال کو ہاٹ سپاٹ قرار دے رکھا ہے،ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی  تعداد2908 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے48 مریض پوٹھوہار ٹان،12 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے اسی طرح راولپنڈی کنٹونمنٹ 11 اور پوٹھوہار رولر سے3 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے گوجرخان سے 1، کلرسیداں 1 اور ٹیکسلا کینٹ  سے4افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،بے نظیر ہسپتال میں 76، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں 38، ہولی فیملی ہسپتال میں 36، فوجی فانڈیشن ہسپتال میں 26پرائیویٹ ہسپتالوں میں 46مریض زیر علاج ہیں،ضلعی انتظامیہ کے مطابق رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے  خلاف4328 ایف آئی آر درج کرائی گئیں 1670 عمارتیں سر بمہر کر کے2894 چالان ٹکٹ جاری کئے گئے اور وارننگ کے باوجود دوبارہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مجموعی طور پر 1 کروڑ92 لاکھ25 ہزار  روپے جرمانہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن