راولپنڈی(محبوب صابر.جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر کسی ممکنہ نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلع راولپنڈی میں واقع تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں کے ارد گرد پر نظر رکھیں اور طالب علموں کے لواحقین کو بھی ان حفاظتی اقدامات کے متعلق آگاہ کریں، جو بھی تعلیمی ادارہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے لا پرواہی برتے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ان کے متعلق حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کو لکھ کر رپورٹ کریں، شہری دفاع نے بھی اس حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے کہ راولپنڈی میں واقع تعلیمی ادارے چاہے وہ سرکاری ہیں یا نیم سرکاری ہیں وہ لوگ جس کسی کو بھی اپنے ادارے میں سیکورٹی گارڈ رکھیں گے اس کے پاس محکمہ شہری دفاع کا این اوسی لازمی ہونا چاہئے اگر اچانک چیکنگ کے دوران تعلیم اداروں میں موجود سیکورٹی گارڈز کے پاس این اوسی نہ ہوا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس حوالے سے شہری دفاع سکولوں میں تعینات ہونے والے سیکورٹی گارڈ ز کو خصوصی تربیت بھی دے گی جس کا فیصلہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔