چوہدری حسنین نواز کے ولیمہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

Oct 16, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چو ہدری نواز اختر کے صاحبزادے چوہدری حسنین نواز کے ولیمہ میں سابق سینیٹر چوہدری تنویر  نے خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ بابائے پٹھوہار ملک امریز نے بھی اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی۔ دیگر معزز مہمانوں میں ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، بیرسٹر چوہدری دانیال، سابق ایم پی اے چوہدری ایاز، سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز، راجہ ارشد افضل، سابق ایم این اے حاجی پرویز خان، سابق امیدوار پی پی 14 چوہدری اسامہ تنویر، سابق وائز پریزیڈنٹ نیشنل بینک چوہدری چنگیز علی خان، سابق وائز پریزیڈنٹ نیشنل بینک راجہ عبدالرف سابق ممبر کینٹ بورڈ الحاج خالد بٹ ،چوہدری الیاس چیئرمین راجہ گل نواز،چیئرمین راجہ سجاد سرور،ممبر کینٹ بورڈ چوہدری خرم صدیق،چوہدری احمد نواز چوہدری راشد نواز چوہدری ناصر نواز،ر اور محمد عرفان بکھر و دیگر نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں