تحریک انصاف کے 73کارکنوں کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ(ڈیوٹی  جج) راولپنڈی  صو فیہ  ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے 73کارکنوں کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے تفتیشی آفیسر کی تحویل میں دے دیا، گزشتہ روز تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد جاوید وغیرہ 63 پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد اسرار وغیرہ 10پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا عدالت نے ملزموں کا 2روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، تمام کارکنوں کے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کئے اور تحقیقات شروع کیں۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...