راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ(ڈیوٹی جج) راولپنڈی صو فیہ ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے 73کارکنوں کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے تفتیشی آفیسر کی تحویل میں دے دیا، گزشتہ روز تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد جاوید وغیرہ 63 پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد اسرار وغیرہ 10پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا عدالت نے ملزموں کا 2روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، تمام کارکنوں کے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کئے اور تحقیقات شروع کیں۔
تحریک انصاف کے 73کارکنوں کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Oct 16, 2024