اسلام آباد پولیس غیر ملکی دفود کو بھر پور سیکورٹی فراہم کرے گی ، سید علی ناصر رضوی

Oct 16, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس" کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میںڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ غیر ملکی وفود کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے سیف سٹی اسلام آباد کے جدید نظام کو بروئے کار لایا جائے،ہائی سکیورٹی زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چاک و چوبند اور تازہ دم دستے تعینات کیے جائیں،ریڈ زون کے اطراف میں واقع آبادیوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے،دوران نقل و حرکت تمام اہم راستوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے اورعوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چوراہوں پر متبادل راستے مہیا کئے جائیں،اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق شہریوں کو متابادل راستوں سے متعلق راہنمائی فراہم کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے تمام تروسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام وفود کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی اورملکی وقار اور تشخص کوبرقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں