آئینی تر امیم کو دھرابندی سیاست سے دیکھا جارہا ہے عرفان صد یقی

Oct 16, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کو دھڑا بندی سیاست سے دیکھا جا رہا ہے۔شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ جیلوں میں پڑے ہزاروں قیدیوں کی مشکلیں آسان ہوں۔ منگل کو سوشل میڈیا 'ایکس' اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں سینئرمسلم لیگی رہنما نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے ایک بھی ایسی شق کی نشاندھی نہیں کر پا رہے جو کسی بنیادی انسانی حق، عوامی مفاد، آئین کی روح یا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اسے صرف دھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کی سات میٹنگز میں پی ٹی آئی نے ایک بھی سفارش یا تجویز پیش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ جیلوں میں پڑے ہزاروں قیدیوں کی مشکلیں آسان ہوں اور پارلیمنٹ کو وہ مقام ملے جو کسی بھی جمہوری پارلیمانی نظام کا بنیادی تقاضا ہے۔

مزیدخبریں