اسلام آباد(خبرنگار) آئی بی سی سی اور تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد نے تعلیمی اسناد کی آن لائن تصدیق کے لیے ڈیٹا شیئرنگ کے معاہدے پر دستخط کیے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیرآباد نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی قابلیت کی تصدیق اور توثیق کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے طلبہ کے ڈیٹا تک محفوظ رسائی فراہم کی جائے گی، جس سے تعلیمی ریکارڈ کی تصدیق کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اس معاہدے کے تحت آئی بی سی سی کو تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد میں درخواست دینے والے طلبہ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے تعلیمی ریکارڈ کی تیز تصدیق ممکن ہوگی اور دستی پروسیسنگ سے جڑے تاخیر کا خاتمہ ہوگا۔ یہ اقدام اسناد کی تصدیق کو تیز اور شفاف بنائے گاآئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اس تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہایہ مفاہمتی یادداشت اسناد کی تصدیق کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک اہم قدم ہے