اسلام اباد (نمایندہ خصوصی) بینک دولت پاکستان 19 نومبر 2024ء کو وومن انٹریپرینورشپ ڈے منائے گا۔ اس ضمن میں تقریب کا افتتاح گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے۔اس تقریب میں بینکوں اور نان بینک اداروں کے اعلیٰ حکام اور ورکنگ وومن ایسوسی ایشنوں کے نمائندے معیشت میں خاتون آجرین کے اہم کردار کا اعتراف کرنے کے لیے جمع ہوں گے۔دیگر سرگرمیوں کے علاوہ اس تقریب میں ان بینکوں کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ ز بھی دیے جائیں گے جنہوں نے خاتون قرض گیروں کو قرضے جاری کرنے میں مسلسل اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ، خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں کو بھی مختلف زمروں میں ایوارڈز دیے جائیں گے جن کے ذریعے انٹریپرینورشپ کے منظرنامے میں ان کی قابل ذکر کامیابیوں کو سراہا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک 19 نومبر کو وومن انٹریپرینورشپ ڈے منائے گا
Oct 16, 2024