راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیکنیکل ایکسیپٹنس ریویو میٹنگ یا تکنیکی قبولیت کی تقریب ہوئی تقریب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی (ڈی جی پی اے اے) ایئر وائس مارشل (اے وی ایم) تیمور اقبال نے شرکت کی ،ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس انجینئر صادق الرحمان نے بھی تقریب کی میں شرکت چائنا ایئرپورٹ کنسٹرکشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر ڈنگ کاننے بھی شرکت کی ، ڈی جی پی اے اے اے وی ایم تیمور اقبال نے چینی پراجیکٹ ٹیم کے اہم ارکان کو تعریفی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیے۔ تقریب میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر فیض اللہ خٹک سمیت دیگر اہلکاروں نے بھی شرکتکی چینی پراجیکٹ کے سربراہ مسٹر ڈنگ کان نے ڈی جی پی اے اے کی طرف سے انہیں اور ان کی ٹیم کو دیے گئے اعزاز پر اظہار تشکر کیا۔ ڈی جی پی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے میں پی اے اے پروجیکٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر فیض اللہ خٹک اور چائنا ایئرپورٹ کنسٹرکشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر ڈنگ کان نے پراجیکٹ کی تکنیکی قبولیت میٹنگ دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیکنیکل ایکسیپٹنس ریویو میٹنگ
Oct 16, 2024