پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 309رنز پر 8 وکٹیں گرگئیں۔

Oct 16, 2024 | 12:04

دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے۔ ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تو محض 5 رنز کے آضافے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ آغا سلمان 31، ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عامر جمال 17 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں